سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کے دو بین الاقومی گالف ٹورنامنٹس کھیلے جائیں گئے

منگل 29 ستمبر 2020 15:25

سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کے دو بین الاقومی گالف ٹورنامنٹس کھیلے ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کے دو بین الاقوامی گالف ٹورنامنٹس کھیلے جائیں گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلا ٹورنامنٹ سعودی لیڈیز انٹرنیشنل 12 سے 15 نومبر تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سعودی لیڈیز ٹیم انٹرنیشنل 17 نومبر سے شروع ہوگا اور 19 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ دونوں ٹورنامنٹس رائل گرینز گالف کلب میں کھیلے جائیں گئے ۔

اس سے قبل پہلا ٹورنامنٹ رواں سال مارچ میں شیڈول تھا جو کووڈ۔

(جاری ہے)

19 کی عالمگیر وبا کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔ لیڈیز یورپین ٹور کے چیف ایگزیکٹو الیگزینڈرا آرمس کا کہنا ہے کہ ہم خواتین کے پہلے پروفیشنل گالف ایونٹ کے سعودی عرب میں انعقاد اور اسے تاریخ کا حصہ بننے پر بے حد پرجوش ہیں یہ گالف کے لئے ایک مشکل سال رہا ہے، ہم ان کے عزم کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ایک نہیں بلکہ دو ٹورنامنٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔ سنگلز ٹورنامنٹ کے لئے ایک ملین ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے جبکہ ٹیم ایونٹ کے لئے 500,000 یورو انعام رکھا گیا ہے ۔دونوں ٹورنامنٹ ایک محفوظ اور ساز گارماحول میں منعقد ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :