اٹک، محکمہ مال سے متعلق کھلی کچہری ہر ماہ کے پہلے دفتری دن منعقد ہوگی

منگل 29 ستمبر 2020 23:12

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) حکومت پنجاب کی ہدا یا ت کی روشنی میں محکمہ مال سے متعلق کھلی کچہری ہر ماہ کے پہلے دفتری دن میں صبح 10سے 03 بجے تک میو نسپل کمیٹیز میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

ضلعی ہیڈ کو ارٹر اٹک کی کھلی کچہری ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی زیر نگرانی میو نسپل کمیٹی اٹک میں اور دیگر تحصیلوں میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی تحصیل میو نسپل کمیٹیز میں لگائی جائیں گی۔ان کھلی کچہریوں میں محکمہ مال کا تمام عملہ موجود ہوگا۔ ریونیو سے متعلق شکایات سنی جائیں گی اور موقع پر ان کے حل کے احکا مات جاری کیے جائیں گے۔عوام الناس اور میڈ یا کو بھر پور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :