نیشنل ٹی ٹونٹی کپ، دفاعی چیمپئن ناردرن نے خیبرپختوانخوا کو 79 رنز سے شکست دے دی،
دونوں ٹیمیں اب ایک بار پھر 16 اکتوبر کو راولپنڈی میں مدمقابل آئیں گی
بدھ 30 ستمبر 2020 23:30
(جاری ہے)
اس دوران شعیب ملک اور افتخار احمد نے کچھ مزاحمت کی کوشش کی تاہم وہ بھی بالترتیب 20 اور 28 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔مشکل صورتحال میں خیبرپختونخوا کا لوئرآرڈر بھی بے بس نظر آیا۔
محمد محسن 14 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور عثمان شنواری کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔وہاب ریاض 8 اور جنید خان بغیر کوئی رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔موسیٰ خان نے 3، محمد نواز اور سہیل تنویر نے 2،2 جبکہ شاداب خان اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ناردرن نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سودمند ثابت ہوا۔24 کے مجموعی اسکور پر اوپنر علی عمران 21 رنزبناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تو ناردرن کے دو نوجوان بلے بازوں نے وہاب ریاض، عثمان شنواری ، جنید خان اورشاہین شاہ آفریدی جیسیفاسٹ باؤلرز کے سامنے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں ریکارڈپارٹنرشپ قائم کردی۔ دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کے لیے 180 رنز جوڑے۔ حیدر علی نے 48 گیندوں پر 7 چوکوں اور 5 چھکوں کی بدولت 90 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ اوپنر ذیشان ملک 47 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 77 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔دونوں کھلاڑیوں کو جنید خان نے آؤٹ کیا۔ اننگز کے اختتامی لمحات میں آصف علی اور عمر امین نے بھی ناردرن کی جانب سے جارحانہ کھیل جاری رکھا، دونوں کرکٹرز بالترتیب 23 اور 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔میچ میں شاندار بلے بازی کرنے پرناردرن کے حیدر علی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ناردرن کے نوجوان بیٹسمین حیدر علی کا کہنا ہے کہ کسی بھی ٹورنامنٹ کے آغاز میں ایک اچھی اننگز کھیلنے سے کھلاڑی کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقیناًً انہیں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری مکمل نہ کرنے کا افسوس ہے تاہم خوشی ہے کہ انہوں نے خیبرپختونخوا کی مضبوط اور تجربہ کار باؤلنگ لائن اپ کے خلاف ایک لمبی اننگز کھیلی۔ دونوں ٹیمیں اب 16 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.