انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا

جمعہ 2 اکتوبر 2020 22:46

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2020ء) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں65پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 165.05روپے سے کم ہو کر164.40روپے اور قیمت فروخت165.25روپے سے کم ہو کر164.60روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں70پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 165.30روپے سے گھٹ کر164.60روپے اور قیمت فروخت165.60روپے سے گھٹ کر164.90روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.20روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 193.20روپے سے گھٹ کر192روپے اور قیمت فروخت195.20روپے سے گھٹ کر194روپے ہو گئی اسی طرح1.50روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 213روپے سے کم ہو کر211.50روپے اور قیمت فروخت215روپے سے کم ہو کر213.50روپے پر آ گئی ۔

متعلقہ عنوان :