خالد سجاد اور آصف باجوہ کا ایبٹ آباد جاری جونیئر ہاکی کیمپ کا دورہ ،کھلاڑیوں اور آفیشل سے ملاقات ،ٹریننگ سیشنز دیکھے

صبح اور شام کے دو سیشن میں کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ اور دیگر مختلف قسم کی ایکسرسائز کروائی جا رہی ہیں، ہیڈکوچ کی بریفنگ

اتوار 4 اکتوبر 2020 13:55

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2020ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل اولمپئن آصف باجوہ نے ایبٹ آباد میں جاری پاکستان جونیئرہاکی کیمپ کا دورہ کیا،تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کے ٹریننگ سیشنز بھی دیکھے،صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں سے کیمپ میں موجود سہولیات کے متعلق پوچھا۔

(جاری ہے)

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے ھیڈ کوچ اولمپئن دانش کلیم نے صدر و سیکرٹری جنرل پاکستان ھاکی فیڈریشن کو کیمپ کے بارے میں بریفنگ دی ۔اولمپئن دانش کلیم نے کہاکہ ۔کیمپ سے کھلاڑیوں کی فٹنس اور اسٹیمناء میں بہت بہتری آئی ھے اور تمام کھلاڈی فٹ ہیں۔ ہیڈ کوچ نے کہاکہ تمام کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ فٹنس ٹیسٹ بھی لئے جا رھے ہیں۔ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی فٹنس اور تمام کوچز کی کارکردگی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :