پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کا انٹرنیشنل فٹ بالر پروفیسر شیخ مبارک کی وفات پر اظہار تعزیت

اتوار 4 اکتوبر 2020 13:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2020ء) پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین شوکت علی خان اور سیکرٹری شیخ محمد انور نے انٹرنیشنل فٹ بالر پروفیسر شیخ مبارک کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اکیا ہے اور دعا ہے کہاللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، انہوں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کی فٹ بال کے فروغ کے لئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا واضح رہے کہ مرحوم وہیب فٹ بال کلب لاہور اورتاجر فٹ بال کلب رحیم یار خان میں بھی کھیلتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :