سام سنگ کے آپریٹنگ منافع میں 58 فیصد اضافہ

جمعرات 8 اکتوبر 2020 15:35

سیئول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2020ء) : جنوبی کوریا کی الیکٹرانکس کمپنی سام سنگ نے کہا ہے کہ تین ماہ کے دوران اس کے آپریٹنگ منافع میں 58 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی وجہ چینی کمپنی ہواوے پر امریکی پابندیوں کے با?عث سام سنگ کے سمارٹ فونز کی فروخت میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے جار ی بیان کے مطابق رواں سال جولائی سے ستمبر (سہ ماہی) کے دوران اس کا آپریٹنگ منافع 12.3 ٹریلین وان ( 10.6 ڈالر ) رہا جو کہ سابقہ انداز سے زیادہ ہے۔ماہرین نے سہ ماہی کے دوران آپریشنل منافع 10.3 ٹریلین وان رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :