لکی سیمنٹ نے بہترین کارپوریٹ رپورٹ ایوارڈحاصل کرلیا

جمعرات 15 اکتوبر 2020 22:58

لکی سیمنٹ نے بہترین کارپوریٹ رپورٹ ایوارڈحاصل کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2020ء) معروف سیمنٹ بنانے والی کمپنی لکی سیمنٹ نے کارپوریٹ اینڈ سسٹینبیلٹی رپورٹ ایوارڈ زکی سالانہ تقریب میںسیمنٹ کے زمرے میں دوسری پوزیشن کے ساتھ بیسٹ کارپوریٹ اینڈسسٹینیبلٹی رپورٹ ایوارڈ حاصل کرلیا ہے۔اس بات کااعلان انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈاکائونٹنٹس آف پاکستان(ICAP)اور انسٹی ٹیوٹ آف کوسٹ اینڈ مینجمنٹ اکائونٹس آف پاکستان(ICMAP)نے مشترکہ طور پر کیا۔

ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے لکی سیمنٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نعمان حسن نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں میں لکی سیمنٹ نے کئی اہم سنگِ میل طے کرتے ہوئے متعدد بہترین ایوارڈز حاصل کئے ہیں۔کمپنی کی کامیابی کمپنی کے ملازمین کی اجتماعی کوششوں اور جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ لکی سیمنٹ میں اخلاقیات، شفافیت ،گورننس اور کمپلائنس ہماری کاروباری ماڈل کا بنیادی حصہ ہیں۔

بہترین کارپوریٹ ایوارڈ ہمارے آپریشنز میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کا اعتراف ہے۔اپنی رپورٹ میںانٹرنیشنل انٹیگریٹڈرپورٹنگ فریم ورک کو اپنانے کا مقصد اپنے اسٹیک ہولڈرز کو تمام کاروباری معاملات اور کمپنی کی مجموعی کارکردگی سے آگاہ رکھنا ہوتا ہے۔ ہم کمپنی کے معزز صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کو کمپنی میں ان کی مسلسل سرپرستی اورکمپنی پر ان کے اعتماد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ایوارڈسالانہ رپورٹس کی تیاری میں بین الاقوامی طریقوں اور شفافیت کی پیروی کرنے والے اداروں کی حوصلہ افزائی کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس ایوارڈ کیلئے بنیادی معیار، بیسٹ کارپوریٹ اینڈ مینجمنٹ طریقہء کار ،پالیسیوں، سماجی ذمہ داریوں،سرمایہ کاروں کے تحفظات اور کمپنی کے ریکارڈ کیلئے سخت پالیسیوں کو مدِّ نظر رکھا جاتا ہے۔اس ایوارڈ کا مقصد ریگولیٹرز، سرمایہ کاروں اور اسٹیک ہولڈرز جو کمپنیوں کی کارکردگی اور سرگرمیوں میں دلچسپی رکھتے ہیں کیلئے سالانہ رپورٹس کی تیاری میں درست، معلوماتی اور بروقت اشاعت کرنے والے اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :