جرمن فلم 'دی گریٹ ڈکٹیٹر‘ چارلی چیپلن کی پہلی بولتی فلم تھی

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 15:51

جرمن فلم 'دی گریٹ ڈکٹیٹر‘ چارلی چیپلن کی پہلی بولتی فلم تھی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : ہالی وڈ کی فلم ’دی گریٹ ڈکٹیٹر‘ چارلی چیپلن کی پہلی بولتی فلم تھی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق دی گریٹ ڈکٹیٹر جسے ہالی وڈ کی پہلی بڑی فلمی تخلیق قرار دیا گیا ہے جو 1940 کو نیو یارک سے ریلیز کی گئی۔

(جاری ہے)

اس فلم میں مرکزی کردا ر چارلی چیپلن نے ادا کیا اور ان کو فلم میں کاسٹ کرنے پر کئی ناقدین نے حیرت کا اظہار کیا تھا کیونکہ چارلی چیپلن کی یہ پہلی بولتی فلم تھی۔واضح رہے کہ اِس فلم کا مرکزی خیال نازیوں کی نقل اتارنا اور ان پر طنز کرنا تھا اس فلم میں نیشنل سوشلزم کی نقالی کی گئی اور چیپلن نے ہٹلر کے تقریر اور آواز کے انداز کو جاندار طریقے سے نبھایا اور جرمن زبان کی بھی شاندار ادائیگی کی۔

متعلقہ عنوان :