دُبئی میں سماجی تقریبات شادیوں کی اجازت دے دی گئی
ماسک پہننالازمی، گلے ملنےاور ہاتھ ملانے کی ممانعت، ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ، مہمانوں کی تعداد 2 سو تک محدود رکھنا ہو گی
محمد عرفان پیر 19 اکتوبر 2020 08:40
(جاری ہے)
انھیں ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ بیٹھنے سے بھی گریز کرنا ہوگا اور ایک فرد کا دوسرے فرد سے کم سیکم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ ہونا چاہیے۔
“”کسی بھی تقریب کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ چار گھنٹے تک ہوگا۔ایک ہال میں دو سو تک مہمانوں کو مدعو کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ گھروں اور خیموں میں صرف 30 تک افراد شادی یا کسی دوسری تقریب میں شرکت کرسکتے ہیں۔“دبئی کے میڈیا دفتر نے یہ ہدایت نامہ متحدہ عرب امارات میں ایک دن میں سب سے زیادہ 1538 کیسوں کی تشخیص کے بعد جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ یو اے ای میں پانچ اکتوبر کے بعد سے کووِڈ-19 کے 1000 سے زیادہ یومیہ مریضوں کی تشخیص ہورہی ہے۔اماراتی حکومت کے ترجمان ڈاکٹر عمرالحمادی کے مطابق ملک میں کووِڈ-19 کی وَبا پھیلنے کے بعد سے ایک کروڑ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ یو اے ای دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں اس کی کل آبادی سے بھی زیادہ کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔یو اے ای کی قومی ایمرجنسی کرائسیس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اسی ماہ سات معائنہ ٹیموں کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔ان میں سے ہر ایک ٹیم کو ملک میں شامل سات امارتوں میں کووِڈ-19 سے بچنے کے لیے نافذ کردہ حفاظتی احتیاطی تدابیرپرعمل درآمد کی نگرانی کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.