برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 52 لاکھ 35ہزار سے بڑھ گئی

پیر 19 اکتوبر 2020 15:14

برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 52 لاکھ 35ہزار سے بڑھ ..
ریوڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2020ء) : لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد52 لاکھ 35ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ53 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10982 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد5235344 ہوگئی ہے۔

برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کی431409 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید230 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 153905ہے۔ برازیل میں اب تک 46 لاکھ 50 ہزارسے زائد کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

برازیل کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے دنیا کا تیسرا جبکہ ہلاکتوں کے حوالے سے دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔

برازیل میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق اس سال 26 فروری کو ہوئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ملک کے بڑے شہروں میں کورونا وائرس کا پھیلائوزیادہ ہے۔ برازیل کی سب سے زیادہ آبادی والا شہر سائوپالو کورونا وائرس کی وبا سے شدید متاثر ہے۔

متعلقہ عنوان :