نجی ٹی وی کے متنازعہ ٹاک شوکیس کا فیصلہ محفوظ

پیر 19 اکتوبر 2020 22:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے نجی ٹی وی کے متنازعہ ٹاک شو کے خلاف درخواست پر وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران پیمرا کی جانب سے نیئر رضوی ایڈووکیٹ جبکہ نجی ٹی وی کی جانب سے شیر افضل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔

عدالت نے استفسارکیاکہ ڈانس میں پابندی کیسے لگ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

جس پرپیمرا وکیل نے کہاکہ ٹی وی نے پیمرا سے لائسنس حاصل کیا ہوا ہے ۔ٹاک شو کے ذریعے ٹک ٹاک کے مواد اور انڈین گانے چلائے ہیں ۔نجی ٹی وی کے وکیل نے کہاکہ پیمرا کے کونسل آف کمپلینٹ میں نہیں گئے وکیل پیمرا نے کہاکہ پیمرا آرڈیننس کے تحت چیرمین پیمرا کے پاس اختیار ہے اس حوالے سے بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا ہوا ہے۔ ٹی وی وکیل نے کہا کہ چیرمین پیمرا نے کونسل آف کمپلینٹ اتھارٹی کو غیر قانونی طور پر استعمال کیا ،عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔