جاپان اور ویتنام نے دفاعی، معاشی اور توانائی کے تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

آزاد اور کھلے بحرالکائل اور ہمارے قیمتی ساتھی کے بارے میں ہمارے وژن کو حاصل کرنے کے لئے ویتنام بہت اہم ہے،یوشیدے سیوگا

پیر 19 اکتوبر 2020 22:59

ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) جاپان اور ویتنام نے دفاعی، معاشی اور توانائی کے تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہنوئی کے دورے پر آئے ہوے جاپانی وزیراعظم یوشیدے سیوگا اور انکے ویتنامی وزیر اعظم نگوئن یون کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ معائدے پر دستخط ہوے ہیں ۔

(جاری ہے)

معائدے کے تحت دونوں ممالک نے دفاعی، معاشی اور توانائی کے فرو غ پر اتفاق کیا ہے ۔

معائدے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے سیوگا نے کہا آزاد اور کھلے بحرالکائل اور ہمارے قیمتی ساتھی کے ہمارے وژن کو حاصل کرنے کے لئے ویتنام بہت اہم ہے ۔دونوں فریقوں نے داخلے پر پابندی کو آسان بنانے اور مختصر مدت کے کاروباری دوروں کی اجازت دینے اور ویتنام اور جاپان کے مابین پروازوں کو دوبارہ کھولنے پر بھی اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :