بینک اسلامی نے انتہائی جدید بینکنگ حل فراہم کرتے ہوئے پاکستان آئی پی ایکسیلنس ایوارڈ 2020ء جیت لیا

منگل 20 اکتوبر 2020 17:39

بینک اسلامی نے انتہائی جدید بینکنگ حل فراہم کرتے ہوئے پاکستان آئی پی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) 116 شہروں میں 340 سے زائد برانچوں کے ساتھ ٹیکنالوجی کے لحاظ سے بہترین اسلامی بینکوں میں سے ایک بینک اسلامی نے ’’بہترین آئی پی مینجمنٹ‘‘ اور ’’انتہائی جدید ترین بینکنگ حل‘‘ کی کیٹیگری میں پاکستان آئی پی ایکسیلنس ایوارڈ 2020ء جیت لیا۔ یہ معتبر آئی پی ایکسیلنس ایوارڈ کاروباروں اور افراد کو ٹریڈ مارک اور کاپی رائٹ کے شعبوں میں آگے بڑھنے کی ترغیب دینے کے لئے انعامات اور اعتماد فراہم کرتا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کنزیومر بینکنگ کے گروپ ہیڈ بلال فیاض نے کہا کہ ہمیں بطور بہترین آئی پی مینجمنٹ اور جدید بینکنگ حل کے لئے تسلیم کئے جانے پر فخر ہے۔ ہم آنے والے وقت میں اپنی پیشرفت کو برقرار رکھنے کے لئے جدید ترین بینکنگ خدمات اور مصنوعات مارکیٹ میں مسلسل پیش کر تے رہیں گے۔

(جاری ہے)

بینک اسلامی ملک میں تیزی سے ترقی کرنے والے مالیاتی اداروں میں سے ایک ہے جو پاکستان میں صارفین اور معاشروں کے لئے اقدار کو تشکیل دیتا ہے جبکہ بین الاقوامی مالیاتی پلیٹ فارم پر ملک کی بڑھتی ہوئی ساکھ کی عکاسی کرتا ہے۔

پاکستان کی خوشحالی کے لئے کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم بینک کو امید ہے کہ وہ آنے والے سالوں میں جدید، روائتی اور ڈیجیٹل حل کے ذریعے پاکستان میں انٹیلکچول پراپرٹی کلچر کو فروغ دینے کے سفر کو جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :