حکومت نے راولپنڈی میں ناکام جلسہ کیا: عطاء اللہ تارڑ

منگل 20 اکتوبر 2020 20:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور ممتاز قانون دان عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومتی ترجمان صداقت عباسی نے راولپنڈی میں ناکام جلسہ کیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت پولیس کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے رد عمل میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت نے راولپنڈ میں ناکام جلسہ کر کے اپوزیشن کا کیا کرلیا ہے۔