انڈونیشیا کا امریکی جاسوسی طیاروں کی میزبانی سے انکار

سمندری نگرانی کے پی ایٹ پوسائیڈن طیاروں کو انڈونیشیا میں اتر کر ایندھن لینا تھا

منگل 20 اکتوبر 2020 21:30

انڈونیشیا کا امریکی جاسوسی طیاروں کی میزبانی سے انکار
جکارتا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) انڈونیشیا نے رواں برس امریکی جاسوسی طیاروں کی میزبانی سے انکار کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی منصوبے کے تحت سمندری نگرانی کے پی ایٹ پوسائیڈن طیاروں کو انڈونیشیا میں اتر کر ایندھن لینا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم ایک سینیئر انڈونیشی نے بتایا کہ یہ امریکی منصوبہ مسترد کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سیامریکا نے جولائی اور اگست میں انڈونیشیا سے اعلیٰ سطحی رابطے بھی کیے۔ اس حوالے سے تاہم امریکی محکمہ دفاع یا انڈونیشیا میں قائم امریکی سفارت خانے کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :