حیدرآباد کی وکلاء برادری کی جانب سے جشن عید میلادالنبیؐ شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان

منگل 20 اکتوبر 2020 23:54

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) جشن عید میلادالنبیؐ کی سلسلے میں حیدرآباد کی وکلاء برادری کی جانب سے جشن عید میلادالنبیؐ شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا گیا ہے اس سلسلے میں مورخہ 22 اکتوبر بروز جمعرات سول کورٹ بار روم میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد دن 12 بجے رکھا گیا ہے جبکہ مورخہ 24 اکتوبر دن 12 بجے سول کورٹ بلڈنگ سے پریس کلب حیدرآباد تک وکلاء کی میلاد ریلی نکالی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :