عمرہ مناسک کی بحالی کا پہلا مرحلہ اختتام پذیرہو گیا

وزارت حج کے مطابق اللہ کی مہربانی سے عمرہ زائرین میں کورونا کا کوئی متاثرہ کیس سامنے نہیں آیا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 21 اکتوبر 2020 11:26

عمرہ مناسک کی بحالی کا پہلا مرحلہ اختتام پذیرہو گیا
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اکتوبر2020ء) اگرچہ سعودی عرب کی جانب سے حرمین شریفین میں عمرہ اور نماز کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم یہ سہولت فی الحال صرف مملکت میں مقیم افراد کو حاصل ہے۔ اس سال لاکھوں افراد عمرہ کی سعادت سے محروم ہیں، جن کی آنکھیں مقدس مقامات کی زیارت کو ترس گئی ہیں۔ عمرہ کا ابتدائی مرحلہ ختم ہو گیا ہے جس کے بعد اب دوسرا مرحلہ شروع ہو گا۔

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے جانب سے بتایا گیا ہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے بندش کے بعد عمرہ مناسک کی بحالی کے پہلے مرحلے میں معتمرین میں کرونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں عمرہ کی ادائی کے لیے صرف 'اعتمرنا' ایپلی کیشن کے ذریعے رجسٹرڈ ہونے والے ایک لاکھ 25 ہزار معتمرین کو عمرہ کی اجاز دی گئی۔

(جاری ہے)

اس ایپ کے ذریعے 2 ملین افراد نے عمرہ کے لیے رجسٹریشن کی ہے۔داریں اثنا الحرمین الشریفین کی جنرل پریزیڈینسی کے ترجمان ھانی حیدر نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں 45 ہزار عمرہ زائرین اور ایک لاکھ 20 ہزار نمازی مسجد حرام میں آئے۔واضح رہے کہ روضہ شریف بھی دو روز قبل زیارت اور نماز کی ادائیگی کے لیے کھول دیا گیاہے۔واضح رہے کہ روضہ مبارک کی زیارت اور اس متبرک مقام پر نماز کی ادائیگی کے لیے پہلے ’اعتمرنا‘ ایپ سے پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا۔

اجازت نامے کی تاریخ کے روز ہی روضہ اطہر کے احاطے میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ اس دوران کورونا سے متعلق حفاظتی تدابیر اور اقدامات پر مکمل طور پر عمل کرنا ہو گا جن میں ماسک، سماجی فاصلہ اور سینٹائزیشن سے متعلق پابندیاں شامل ہیں۔اعتمرنا ایپ کے بغیر بغیر وہاں کسی کو نماز اور سلام کے لیے پہنچنے کی اجازت نہیں ہوگی۔پہلے مرحلے میں روضہ شریفہ کی 75 فیصد تک گنجائش کے حساب سے زائرین کو کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کے ساتھ حاضری کی اجازت ہوگی۔

وزارت حج وعمرہ کے مطابق ’اعتمرنا‘ ایپ کو ڈاوٴن لوڈ کرنے کے بعد اس سے حرمین شریف میں نماز کی ادائیگی، زیارت ، عمرہ مسجد نبوی میں روضہ اطہر میں حاضری،مسجد الحرام میں طواف اور مسجد قبا اور مسجد سید الشہداء کی زیارت کے لیے اجازت نامہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔