سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا محبوب احمد حمدانی کے انتقال پر اظہار افسوس

بدھ 21 اکتوبر 2020 18:51

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا محبوب احمد حمدانی کے انتقال پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے معروف نعت خواں محبوب احمد حمدانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

(جاری ہے)

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں محبوب احمد حمدانی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اٴْن کے انتقال سے ملک ایک ایک سچے عاشق رسول سے محروم ہو گیا ہے۔ انہوں نے محبوب احمد حمدانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی درجات کی بلندی اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصا ن کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :