کمبوڈیا ،شدید بارش کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے کم از کم 34 افراد ہلاک ، متعدد بے گھر

بدھ 21 اکتوبر 2020 20:28

نوم پنھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) کمبوڈیا میں شدید بارش کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے کم از کم 34 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کم از کم 240,000 ہیکٹر رقبے پر سیلاب آچکا ہے ، جس نے پورے ملک میں،000 245 سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے ، ان میں دارالحکومت نوم پینھ بھی شامل ہے جہاں ہزاروں افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارشون اور سیلاب کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں 34 افراد ہلا ک ہوے ہیں۔اکتوبر کے شروع سے جاری جنوب مشرقی ایشیائ میں جاری سیلاب سے درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :