اسلحے کی دوڑ میں شامل نہیں، تائیوان

قابل بھروسہ جنگی صلاحیتوں کو برقرار رکھنے کی خاطر اسلحہ ضرور خریدیں گے ، وزیر دفاع

جمعرات 22 اکتوبر 2020 19:37

تائپی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) تائیوان نے کہا ہے کہ وہ چین کے ساتھ مقابلے کے تحت اسلحے کے حصول کی دوڑ میں شامل نہیں ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر دفاع نے کہا ہے کہ البتہ ان کا ملک قابل بھروسہ جنگی صلاحیتوں کو برقرار رکھنے کی خاطر اسلحہ ضرور خریدے گا۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب تائیوان نے امریکا سے ایک اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر اسلحہ ڈیل کو حتمی شکل دی ہے۔ تائیوان کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دینے والے ملک چین نے اس ڈیل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :