خواجہ آصف اقامہ کیس میں نیب لاہور میں پیش ، سوالات کے جوابا ت ئیے

حکومت مخالفین سے بدلہ لینے کیلئے اداروںکو استعمال کررہی ہے ،نیب کے ساتھ تعاون جاری رکھوں گا‘خواجہ آصف

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف اقامہ کیس میں قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور کے دفتر میں پیش ہوئے ۔ خواجہ آصف نے اقامہ کیس میں سوالات کے جوابات دئیے ۔ خواجہ آصف نے نیب کو اپنا تحریری موقف بھی جمع کروادیا جس میں کہاگیا ہے کہ حکومت مخالفین سے بدلہ لینے کیلئے اداروںکو استعمال کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

سابق ڈی جی ایف آئی اے کے انکشافات سے سب کچھ واضع ہورہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ تمام مطلوبہ معلومات فراہم کرچکا ہوں اور مزید نیب کے ساتھ تعاون جاری رکھوں گا ۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی وضاحت کو نہیں مانتا ۔ ابھی تک منی لانڈرنگ کاکوئی جرم ثابت نہیں ہوا ۔ تمام اثاثے سالانہ گوشواروں میں ظاہر کئے ہیں ۔خواجہ آصف نیب میں پیشی کے بعد واپس روانہ ہوگئے ۔