بحرین میں مردہ قرار دی گئی دو بچیاں عین تدفین کے وقت زندہ ہو گئیں

بچیوں کی تدفین کی تیاریاں کی جارہی ہیں تھیں کہ قبر میں اتارنے سے قبل حیران کن پر بچیاں زندہ ہوگئیں، ڈاکٹرز کو غفلت برتنے اور لاپرواہی پر معطل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا

Shehryar Abbasi شہریار عباسی ہفتہ 24 اکتوبر 2020 00:38

بحرین میں مردہ قرار دی گئی دو بچیاں عین تدفین کے وقت زندہ ہو گئیں
مناما (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2020ء) بحرین میں ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دی گئی دو جڑواں بچیاں تدفین کے دوران زندہ ہوگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق بحرین کے ایک میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹروں نے بچیوں کو مردہ قرار دیا ، والدین نے بچیوں کی تدفین کے دوران محسوس کیا کہ بچیوں کی سانسیں چل رہی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بچیوں کی تدفین کے دوران زندہ ہونے کا واقعہ بحرین میں پیش آیا جہاں ڈاکٹروں نے بچیوں کو مردہ قرار دے کر والدین کے حوالے کیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچیوں کے والد نے سوشل میڈیا پر معاملے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ 16 اکتوبر کو انہیں ہسپتال کی جانب سے  بچیوں کی ‘میتیں’ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے ساتھ دی گئی تھیں ۔ بچیوں کے والد کا کہنا تھا کہ جڑواں بچیوں کی تدفین کی تیاریاں کی جارہی ہیں تھیں کہ قبر میں اتارنے سے قبل حیران کن پر بچیاں زندہ ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے محسوس کیا کہ دونوں بچیوں کی سانسیں چل رہی تھیں جس کے بعد قریبی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ان کے زندہ ہونے کی تصدیق کی ۔

بچیوں کے والد کی جانب سے درخواست دینے کے بعد معاملے کی تحقیقات کی گئیں تو چند گھنٹوں کی تفتیش کے دوران اسے ڈاکٹروں کی غفلت قرار دے دیا گیا ۔ بحرین کے سلمانیہ میڈیکل کمپلس کے ڈاکٹرز کو غفلت برتنے اور لاپرواہی پر معطل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔بچیوں کا نام زہرہ اور فاطمہ ہیں اور ان کی چند روز قبل ہی پیدائش ہوئی تھیں ۔ بچیوں کے زندہ ہونے پر والد نے مسرت کا اظہار کیا اور بتایا کہ ان کو اور ان کی بیوی کو دوسری زندگی مل گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :