اسفالٹ پلانٹ سے صرف چند روز کے اندر 2ہزارٹن تعمیری میٹیریل کی تیاری اورپیچ ورک کیلئے فراہمی سی ڈی اے اور شہریوں کیلئے خوش آئند اقدام ہے، عامر علی احمد
گزشتہ 15دنوں میں 6300ٹن کوڑا شہر سے ڈمپنگ سائیٹ تک پہنچایا گیا،چیرمین سی ڈی اے شعبہ سینی ٹینشن، سٹی سیوریج، روڈمینٹینینس، ایم پی او،انوائرمنٹ اور اسٹریٹ لائٹس کی کارکردگی کی تعریف، کام میں مزید تیزی اور بہتری لانے کی ہدایات جاری
ہفتہ 24 اکتوبر 2020 21:33
(جاری ہے)
اس موقع پرتمام متعلقہ ڈائریکٹرز، آفیسرز اور اسٹاف موجود تھا۔مذکورہ ڈائریکٹرز نے اپنے اپنے شعبہ جات کی کارکردگی سے متعلق چیئرمین کو بریفنگ دی۔
ڈائریکٹر ایم پی او نے بریفنگ کے دوران چیئرمین سی ڈی اے کوبتایا کہ گزشتہ چند روز کے دوران ہمارااسفالٹ پلانٹ مکمل طور پر کام کررہا ہے جس سے 2ہزارٹن میٹیریل صرف چند دن کے اندر پروڈیوس کرکے سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور پیچ ورک کیلئے مہیا کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت شہر میں ہماری 42 ہیوی مشنری کام کررہی ہے،اور تمام مشنری کو میٹیریل ہم خود مہیا کررہے ہیں، اس مشنری میں اسفالٹ مکسنگ پلانٹ،ڈوزرز مشینین، موٹرگریڈر، وہیل لوڈر،ڈی یم ٹی ٹریلر،پاویر مشین،روڈ رولر،ڈائناپیک رولر،ٹریکٹر، ایئرکمپریسر،ڈمپرز، واٹر ٹینکرزڈیزل ٹینکرز،بیٹومین ٹینکر،شہزور سمیت دیگرمشنری شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسفالٹ پلانٹ سے مہیا کردہ میٹیریل سے روڈز کا پیچ ورک اور کارپٹنگ کی جاری ہے۔ڈائریکٹر سینی ٹیشن وسٹی سیوریج نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ شہرسے 650ٹن کوڑا یومیہ اکٹھا کیا جارہا ہے،کام میں بہتری کیلئے 100بڑے کنٹینر اور500کوڑے والی ٹرالیاں خریدی جارہی ہیں، جبکہ اس وقت 1600سینٹری ورکر بشمول فیلڈ سپروائزرز اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور دفتری اوقات میں بھی مزید 2گھنٹے کا اضافہ کردیا گیاہے۔انہوں نے بتا یا کہ سیوریج کے نظام میں بہتری کیلئے اور ٹوٹی پھوٹی نکاسی کی لائنوں کی مرمت کیلئے تخمینہ لگا کر فائل بھجوادی گئی ہے،سیوریج کے حولے سیروزانہ کی بنیادپر100 سے زائد شکایات موصول ہورہی ہیں جن پر فوری کارروائی کی جاتی ہے۔ڈائریکٹر روڈمینٹینینس نے بتایا کہ گذشتہ 15دنوں کے دوران سیکٹر ایف سکس، ایف سیون،ایف ایٹ،جی سکس،جی سیون،جی ایٹ ،جی نائن، جی ٹین،آئی ایٹ ،آئی نائن، آئی ٹین، ایف الیون،جی الیون تھری،جی فائیو، ڈی بارہ سمیت دیگر سیکٹرز میں سڑکوں کی مرمت اور پیچ ورک کیا گیا ہے۔چیئر مین سی ڈی اے نے تمام شعبہ جات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی کمی نہ چھوڑی جائت،اس مقصد کیلئے اگر آپ کو مزید مشنری ،بجٹ یا افرادی قوت درکار ہے تو فوری طور پر ادارے کو آگاہ کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
-
مزدور کی کم از کم تنخواہ 60000/-روپے قانونی طور پر مقرر کی جانی چاہئے،علماء مشائخ
-
وزیراعلی سندھ نے پرائمری اسکولوں کو بتدریج پوسٹ پرائمری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کی پالیسی کی منظوری دیدی
-
وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
میئر کراچی کی 25افسران کو محکمہ انفورسمنٹ اینڈ امپلی مینٹیشن کے ایم سی میں بطور انسپکٹر تعینات کرنے کی منظوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.