اسفالٹ پلانٹ سے تعمیری میٹر یل کی تیاری اورپیچ ورک کیلئیفراہمی سی ڈی اے اور شہریوں کیلئے انتہائی خوش آئند اقدام ہے،عامرعلی احمد
ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:34
(جاری ہے)
اس موقع پرتمام متعلقہ ڈائریکٹرز، آفیسرز اور اسٹاف موجود تھا۔مذکورہ ڈائریکٹرز نے اپنے اپنے شعبہ جات کی کارکردگی سے متعلق چیئرمین کو بریفنگ دی۔
ڈائریکٹر ایم پی او نے بریفنگ کے دوران چیئرمین سی ڈی اے کوبتایا کہ گزشتہ چند روز کے دوران ہمارااسفالٹ پلانٹ مکمل طور پر کام کررہا ہے جس سے 2ہزارٹن میٹیریل صرف چند دن کے اندر پروڈیوس کرکے سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور پیچ ورک کیلئے مہیا کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت شہر میں ہماری 42 ہیوی مشنری کام کررہی ہے،اور تمام مشنری کو میٹیریل ہم خود مہیا کررہے ہیں، اس مشنری میں اسفالٹ مکسنگ پلانٹ،ڈوزرز مشینین، موٹرگریڈر، وہیل لوڈر،ڈی یم ٹی ٹریلر،پاویر مشین،روڈ رولر،ڈائناپیک رولر،ٹریکٹر، ایئرکمپریسر،ڈمپرز، واٹر ٹینکرزڈیزل ٹینکرز،بیٹومین ٹینکر،شہزور سمیت دیگرمشنری شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسفالٹ پلانٹ سے مہیا کردہ میٹیریل سے روڈز کا پیچ ورک اور کارپٹنگ کی جاری ہے۔ڈائریکٹر سینی ٹیشن وسٹی سیوریج نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ شہرسے 650ٹن کوڑا یومیہ اکٹھا کیا جارہا ہے،کام میں بہتری کیلئے 100بڑے کنٹینر اور500کوڑے والی ٹرالیاں خریدی جارہی ہیں، جبکہ اس وقت 1600سینٹری ورکر بشمول فیلڈ سپروائزرز اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور دفتری اوقات میں بھی مزید 2گھنٹے کا اضافہ کردیا گیاہے۔انہوں نے بتا یا کہ سیوریج کے نظام میں بہتری کیلئے اور ٹوٹی پھوٹی نکاسی کی لائنوں کی مرمت کیلئے تخمینہ لگا کر فائل بھجوادی گئی ہے،سیوریج کے حولے سیروزانہ کی بنیادپر100 سے زائد شکایات موصول ہورہی ہیں جن پر فوری کارروائی کی جاتی ہے۔ڈائریکٹر روڈمینٹینینس نے بتایا کہ گذشتہ 15دنوں کے دوران سیکٹر ایف سکس، ایف سیون،ایف ایٹ،جی سکس،جی سیون،جی ایٹ ،جی نائن، جی ٹین،آئی ایٹ ،آئی نائن، آئی ٹین، ایف الیون،جی الیون تھری،جی فائیو، ڈی بارہ سمیت دیگر سیکٹرز میں سڑکوں کی مرمت اور پیچ ورک کیا گیا ہے۔چیئر مین سی ڈی اے نے تمام شعبہ جات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی کمی نہ چھوڑی جائت،اس مقصد کیلئے اگر آپ کو مزید مشنری ،بجٹ یا افرادی قوت درکار ہے تو فوری طور پر ادارے کو آگاہ کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.