ناموس رسالتﷺ کا معاملہ،پاﺅل پوگبا نے عدالت جانے کا اعلان کر دیا
میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی اور تشدد کے خلاف ہوں،جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف عدالت جاﺅں گا
سجاد قادر منگل 27 اکتوبر 2020 07:10
(جاری ہے)
انسٹا گرام پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا”میں غصے میں ہوں،حیران و پریشان ہی نہیں بلکہ ششدر ہوں اور ایسی خبروں سے متعلق فرسٹریشن کا شکار ہوا ہوں“۔
میڈیا ریٹنگ کے چکر میں میرے نام کے ساتھ جعلی خبریں چلا رہا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ”میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی اور تشدد کے خلاف ہوں۔بدقسمتی سے کچھ میڈیا آرگنائزیشن خبریں فائل کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرتے اور خبر کی تصدیق کرنا بھی گوارا نہیں کرتے۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں اس قسم کی سو فیصد جھوٹی خبریں پھیلانے اور نشر کرنے والوں کے خلاف لیگل ایکشن لوں گا۔“فرانسیسی فٹ بالر پال پوگبا نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی جانب سے اسلام مخالف بیان پر ریٹائرمنٹ کے اعلان کو فیک نیوز قرار دیا۔بین الااقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی جانب سے اسلام مخالف بیان پر مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے کھیلنے والے مشہور فٹبالر نے فرانس کی نمائندگی سے انکار کر دیا۔متعدد غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار فٹبالر پال پوگبا کی جانب سے انٹرنیشنل سطح پر فرانس کی نمائندگی نہ کرنے کا فیصلہ فرانسیسی صدر میکرون کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی سرپرستی کے بیان کے بعد کیا گیا۔ بتایا گیاتھا پال پوگبا نے فرانسیسی صدر کے بیانات کو ناپسند کیا تھا اور وہ ان بیانات کو اپنی اور فرانسیسی مسلمانوں کی توہین سمجھتے تھے کیونکہ فرانس میں عیسایت کے بعد اسلام دوسرا مذہب ہے۔تاہم اب پال پوگبا نے ایسی تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کے اعلان کی خبر کو جعلی قرار دیا۔مزید اہم خبریں
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.