سعودی عرب نے کفالت سسٹم خاتمے سے متعلق خبروں کی حقیقت وزارت افرادی قوت نے واضح کر دی

جمعرات 29 اکتوبر 2020 12:23

سعودی عرب نے کفالت سسٹم خاتمے سے متعلق خبروں کی حقیقت وزارت افرادی ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) سعودی وزارت انسانی وسائل وافرادی قوت نے کفالت کا نظام ختم کرنے سے متعلق خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کئی فارمولوں پر غور کر رہی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق وزارت کے ترجمان ناصر الہذانی نے سرکاری ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزارت افرادی قوت لیبر مارکیٹ کو منظم کرنے کے لیے متعدد فارمولوں پر کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ اس حوالے سے جیسے ہی کوئی فارمولہ منظور ہوگا تو اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔مذکورہ خبر جاری ہوتے ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گرما گرم بحث کا سلسلہ شروع ہو گیا اور وسیع پیمانے پر شہریوں سمیت غیر ملکیوں نے اس بحث می بڑھ چڑھ کر حصہ لینا شروع کر دیا، جس کے بعد متعدد غیر ملکی خبر رساں اداروں نے اہم خبر کے طور پر اپنے نیٹ ورکس سے جاری کر دیا۔وزارت افرادی قوت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی معلومات سرکاری ذرائع سے حاصل کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :