اسلام آباد کے تمام اساتذہ کو باقاعدگی سے تنخواہیں مل رہی ہیں، شفقت محمود

جمعرات 29 اکتوبر 2020 12:38

اسلام آباد کے تمام اساتذہ کو باقاعدگی سے تنخواہیں مل رہی ہیں، شفقت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے تمام اساتذہ کو باقاعدگی سے تنخواہیں مل رہی ہیں، ڈیلی ویجز کا معاملہ الگ ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر بہرہ مند تنگی اور دیگر کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈیلی ویجز ملازمین مستقل کئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اس میں کچھ معاملات کا تعلق فیڈرل پبلک سروسز کمیشن سے بھی ہے، ہماری کوشش ہے کہ اس پر جلد سے جلد پیش رفت ہو۔

انہوں نے کہا کہ تمام اساتذہ کو تنخواہیں باقاعدگی کے ساتھ دی جا رہی ہیں، اگر کسی کو تنخواہ نہیں ملی تو اس کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ بعد ازاں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مذکورہ سوال متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

متعلقہ عنوان :