راولپنڈی ،پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ،2منشیات فروش گرفتار،مقدمات درج

جمعرات 29 اکتوبر 2020 17:21

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی2منشیات فروش گرفتار کر کی2کلوسے زیادہ چرس برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوسٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد بلال کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سی01کلو365گرام چرس برآمد ہوئی،ایس ایچ او گوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش رحیم خان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سی01کلو500گرام چرس برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :