جیکب آباد کی عدالت میں گندگی کیس کی سماعت ،ایڈ منسٹریٹر کے بجائے عدالت میں چیف سینیٹری انسپکٹر پیش

جمعرات 29 اکتوبر 2020 20:20

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) جیکب آباد کی عدالت میں گندگی کیس کی سماعت ،ایڈ منسٹریٹر کے بجائے عدالت میں چیف سینیٹری انسپکٹر پیش ،درخواست گذار وکیل کا اعتراض ،تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گندگی اور ترقیاتی کام نہ ہونے پر داخل درخواست پر فرسٹ سول جج امتیاز لاکھیر کی عدالت میں سماعت ہوئی جس میں عدالت کے مقرر کردہ کمشنر زین ابڑو نے کہا کہ چند وارڈز رہتے ہیں جن کادورہ کرکے صفائی اور دیگر سہولیات کا معائنہ کرکے رپورٹ پیش کر سکوں گا مہلت دی جائے جس پر عدالت نے اجازت دی اس دوران درخواست گذار وکیل طاہر رند نے متعلقہ حکام کے پیش نہ ہونے کی نشاندہی کی کیس کی سماعت پر بلدیہ ایڈ منسٹریٹر کی جگہ چیف سینیٹر عدالت میں پیش ہوا تھا شہر کی صفائی کے متعلق رپورٹ مکمل نہ ہونے پر کیس کی سماعت 7نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :