ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کارپوریشن کی طرف سے کیے گئے صفائی ستھرائی کے انتظامات کی چیکنگ کیلئے شہر کاتفصیلی دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 31 اکتوبر 2020 12:02

ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کارپوریشن کی طرف سے کیے گئے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) عید میلاد النبی کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر نے پورے شہر کو گرین اینڈ کلین کرنے کا جو حکم دیا تھا اسے آج انہوں نے چیک کیا۔

تفصیلات کیمطابق ایڈمنٹسریٹر و ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے عید میلادالنبی کے موقع پر شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لیے چیف سینٹری انسپکٹر رانا محمد اشفاق کو اپنی نگرانی میں صفائی ستھرائی کے لیے سینٹری سٹاف پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیکر اس کو مکمل کرنے کا حکم دیا تھا

جس پر چیف سینٹری انسپکٹر رانا محمد اشفاق نے سپروائزر بشیر احمد،سکندر اقبال،منظرشاہ،ارفاق جوزف پر مشتمل سینٹری سٹاف کی ٹیمیں تشکیل دی تھی جبکہ اس کی خود مانیٹرنگ کی جس سے صفائی کے نظام میں بہت بہتری آئی آج ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن چوہدری انعام الرحیم،فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ، آفتاب عالم ،راجہ خالد سپرنٹنڈنٹ اور رانا محمد اشفاق چیف سینٹری انسپکٹر کے ساتھ شہر کے تمام بازاروں اور تمام جلوسوں کے روٹس کا پیدل دورہ کیا۔

(جاری ہے)



جبکہ انہوں نے تمام روٹس چیک کیے اور وہاں صفائی اور ستھرائی کے انتظامات دیکھے اور اس موقع پر انہوں نے چیف سینٹری انسپکٹر رانا محمد اشفاق کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :