ڈپٹی کمشنر جہلم کا رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف کا اچانک دورہ،سہولیات کی مزید بہتری کیلئے ہدایات جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 13 نومبر 2020 17:57

ڈپٹی کمشنر جہلم کا رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف کا اچانک دورہ،سہولیات ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر)ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے رورل ہیلتھ سینٹر جلالپور شریف کا اچانک دورہ کیا اور ڈاکٹرز کی حاضری، صفائی ستھرائی کے انتظا مات، ادویات کی مکمل دستیابی اور ادویات کی ایکسپائری کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور بہتری کیلئے احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے اچانک آر ایچ سی جلالپور شریف پہنچے اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرراؤ پرویز اخترنے ہسپتال میں مختلف وارڈز کا دورہ کیا ،

مریضوص کا حال احوال دریافت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا تفصیلی معائینہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ضروری ادویات کی دستیابی پر اطمنان کا اظہار کیا۔او پی ڈی میں موجود مریضوں سے حال احوال اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے دیہی مرکز صحت میں صفائی کے انتظامات دیکھے۔ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اخترنے بتایا ہے کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کیا جاتا ہے جس میں اسسٹنٹ کمشنر ز، اے ڈی سیز اور سی او ہیلتھ سمیت دیگر افسران دن رات محنت کرتے ہیں۔