وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کامیئو ہسپتال کی چلڈرن ایمرجنسی کا دورہ

چلڈرن ایمرجنسی میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 11 مئی 2024 17:17

وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کامیئو ہسپتال کی چلڈرن ایمرجنسی کا دورہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میئو ہسپتال کی چلڈرن ایمرجنسی کا دورہ کیا۔اس موقع پر سی ای او پروفیسر ڈاکٹر احسن نعمان، ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود، پروفیسر ڈاکٹر ہارون حامد و دیگر افسران سمیت کنٹریکٹرز موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے چلڈرن ایمرجنسی میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا۔

متعلقہ حکام اور کنٹریکٹرز نے صوبائی وزیر صحت کو اس حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میئو ہسپتال کی چلڈرن ایمرجنسی میں بچوں کے علاج و معالجہ کی سہولیات اور ٹکٹنگ کے نظام کا جائزہ بھی لیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کنٹریکٹرز کو میئو ہسپتال کی چلڈرن ایمرجنسی میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ہسپتال انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر ری ویمپنگ منصوبے کی پیش رفت کو خود دیکھے۔ صوبائی وزیرصحت نے مزیدکہاکہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میئو ہسپتال میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لینے دوبارہ دورہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :