سندھ ہائی کورٹ کا فضائیہ ہائوسنگ اسکیم کے متاثرین کو واجبات کی ادائیگی کیلئے نیا اشتہار شائع کرنے کا حکم

پیر 23 نومبر 2020 17:42

سندھ ہائی کورٹ کا فضائیہ ہائوسنگ اسکیم کے متاثرین کو واجبات کی ادائیگی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) سندھ ہائی کورٹ نے فضائیہ ہائوسنگ اسکیم کے متاثرین کو واجبات کی ادائیگی سے متعلق کیس میں نیب کو7 دن میں نیا اشتہار شائع کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 25فروری تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں فضائیہ ہائوسنگ اسکیم کے متاثرین کو واجبات کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ابھی تک 4100 متاثرین نے رقم کیلئے درخواست دی ہے عدالتی حکم کے مطابق متاثرین کو رقم دی جارہی ہے ابھی تک 3693 متاثرین کے چیکس تیار ہوچکے ہیں عدالت نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ نیا اشتہار شائع کریں تاکہ تمام متاثرین کو واجبات مل سکے نیب کو 7 دن میں نیا اشتہار شائع کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 25فروری تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :