کورونا کیسز میں اضافہ، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا کورونا کمپلیکس دوبارہ فعال

ایل آر ایچ کے بورڈ آف گورنرز کی انتظامیہ کو ہر طرح سے تیار رہنے کی ہدایت

پیر 23 نومبر 2020 20:26

کورونا کیسز میں اضافہ، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا کورونا کمپلیکس دوبارہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) کورونا وائرس کی دوری لہر میں تیزی کے ساتھ ہی پشاور میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے کورونا کمپلیکس کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ۔ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال محمد عاصم نے کہاکہ 250 بیڈز پر مشتمل کورونا کمپلیکس میں اس وقت 30 مریض داخل ہیں، 6 کورونا مریض آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق ایل آر ایچ کے بورڈ آف گورنرز نے انتظامیہ کو ہر طرح سے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے، گزشتہ دو دنوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی یو میں 45 بیڈز مختص ہیں، ہر بیڈ کے ساتھ وینٹیلٹر فراہم کیا گیا ہے،مریضوں سے ملاقات پرمکمل پابندی ہے، ایک مریض کے ساتھ ایک تیماردار کی اجازت ہے۔ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال محمد عاصم نے کہا کہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد اور ماسک کا استعمال سب پر لازمی ہے۔

متعلقہ عنوان :