ڈانس کا مقصد اچھل کود نہیں بلکہ یہ باقاعدہ ایک آرٹ ہے ‘ستارہ بیگ

کیرئیر کے آغاز پر خود سے عہد کیا تھا چور اور شارٹ کٹ راستے کی بجائے محنت کو اپناشعار بنائونگی

منگل 24 نومبر 2020 13:14

ڈانس کا مقصد اچھل کود نہیں بلکہ یہ باقاعدہ ایک آرٹ ہے ‘ستارہ بیگ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) نامور اداکارہ ستاہ بیگ نے کہا ہے کہ ڈانس کا مقصد اچھل کود نہیں بلکہ یہ باقاعدہ ایک آرٹ ہے اور اس کو سیکھنے کیلئے استادوں کی تربیت لازمی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میرے رقص میں جو نکھار آیا ہے اس میں میرے اساتذہ کا سب سے بڑا ہاتھ ہے اور آج میں کامیابی کی جس سیڑھی پر ہوں اس میں میری اپنی محنت ، والدین کی دعائوں اور سینئرز کی رہنمائی کے ساتھ استادوں کی تربیت شامل ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کیرئیر کے آغاز میں اپنے ساتھ عہد کیا تھاکہ چور اور شارٹ کٹ راستے کی بجائے محنت کو اپناشعار بنائوں گی اور کئی مشکلات آنے کے باوجود اس پر گامزن ہوں اورجب تک شوبز سے وابستہ ہوں اسی کی پیروی کروںگی۔

متعلقہ عنوان :