عبد الکریم نے حطار سپیشل اکنامک زون میں SEZ میں 2.5 MMCMS کمیونٹی میٹرنگ سٹیشن کا افتتاح کر دیا
حکومت نے زون کو گیس کی فراہمی کا اپنا وعدہ پورا کیا ہے، یہ زون خطے کے عوام کیلئے معاشی خوشحالی لائیگا ،خطے میں کاروباری سرگرمیاں شروع ہوں گی ،روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے،معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت
منگل 24 نومبر 2020 23:04
(جاری ہے)
40 میگاواٹ حطار سپیشل اکنامک زون گرڈ اسٹیشن کے لئے 10 میگاواٹ ڈبل فیڈر 11 KV لائن اور 132 کے وی لائن پر کام جاری ہے۔
حطار سپیشل اکنامک زون سے توقع ہے کہ ٹوٹل 110 سے زائد صنعتیں لگ جائیں گی جس سے 40 بلین سرمایہ کاری کی توقع ہے اور25ہزار براہ راست ملازمتوں کو اپنی طرف متوجہ کریں گی۔تقریب میں CEO خیبرپختونخوا اکنامک زون ڈویلپمنٹ مینجمنٹ کمپنی جاوید خٹک، اور SNGPL کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس تقریب کے دوران معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے کہا کہ حطار سپیشل اکنامک زون اور اس کے صنعتکاروں کے لئے ایک اہم دن ہے۔ حکومت نے زون کو گیس کی فراہمی کا اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔ یہ زون خطے کے عوام کے لئے معاشی خوشحالی لائے گا اور اس کے ساتھ ہی خطے میں کاروباری سرگرمیاں شروع ہوں گی اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے۔ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ حطار سپیشل اکنامک زون میں صنعت کاروں کے لئے سہولیات کی فراہمی ممکن ہو جو اس حکومت کا یہ ایک انتہائی کامیاب منصوبہ ہے۔جاوید خٹک نے کہا کہ حطار KPEZDMC موجودہ حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے۔ زون کو گیس کی فراہمی زون کی صنعتوں کی سہولت کے لئے صحیح سمت میں ایک قدم ہے۔ گیس کے بعد، ہم زون میں بجلی کی فوری فراہمی کو بھی یقینی بنارہے ہیں۔ KPEZDMC اس بات کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا کہ حطار سپیشل اکنامک زون میں صنعتکاروں کو ہر طرح سے سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کے ہمراہ اٹلی کی سفیرکا قائد روم ، آئی ٹی مارکی ، طاقتور پاکستان کے تحت راشن بیگزاور امید کی گھنٹی کا دورہ
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے صاحبزادے کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے
-
پی ٹی اے کی سمز بلاک کرنے کی مخالفت :دیگر آپشنز تجویز کر دیئے
-
تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ؛ رانا سکندرحیات
-
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدائیت
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے صاحبزادے کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے
-
گورنرسندھ کی صنعتکاروں کومسائل حل کرنے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی
-
شادی کی تقریب میں فائرنگ سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار کر لئے
-
دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی زیر صدارت بارڈر ایریا کے چیلنجز کے لیے افتتاحی میٹنگ کا انعقاد
-
راولپنڈی ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن میں مذاکرات کامیاب،16روپے روٹی پر اتفاق
-
مولا نا فضل الرحمن کے قریبی دوست پیر سید جاوید حسین شاہ انتقا ل کر گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.