کورونا وائرس کی دوسری لہر کے تدارک کیلئے اقدا مات اٹھائے جا رہے ہیں،عارف اللہ
منگل 24 نومبر 2020 23:31
(جاری ہے)
ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 4مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسی طرح 15ستمبر سے اب تک 7ہزار238ٹیسٹ کیے گئے ۔ ایکٹیو مثبت کیسز کی تعداد 92ہے۔
حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے گومل میڈیکل کالج میں تعلیمی سرگرمیاں روکنے کے بعد اسے خالی کرا لیا گیا ہے جبکہ دیگر تعلیمی اداروں پر بتدریج اسی پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر جو کہ پہلے سے زیادہ تیزی سے اثر انداز ہو رہی ہے کے تدارک کیلئے بروقت تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوںنے ہدایت کی کہ وضع کردہ پالیسی کے تحت جن علاقوں میں کیسز کی تعداد زیادہ ہے اور کیسز بڑھ رہے ہیں ان علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون اور سمارٹ لاک ڈائون لاگو کیا جائے اور ان علاقوں میں آمد و رفت کو بھی محدود کرتے ہوئے ریپڈ رسپانس ٹیموں کی مدد سے سیمپلنگ اور کنٹکٹ ٹریسنگ کی جائے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلائو کا حتی الوسع تدارک کیا جا سکے۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر بھی اتنی ہی خطرناک ہے جتنی کہ پہلی تھی جسطرح پہلی لہر کے دوران عوام اور دیگر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے تعاون کا مظاہرہ کیا اور احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے کورونا وائرس کے نقصانات کو کم سے کم سطح تک محدود رکھنے میں کامیاب ہو ئے اسی احتیاط اور تعاون کی اب بھی ضرورت ہے لہذا بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور اگر نکلتے ہیں تو احتیاطی تدابیر بالخصوص ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اور ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف انتظامیہ اور محکمہ صحت سمیت فرنٹ لائن ورکرز اپنے فرائض کی بجا آوری میں مصروف عمل ہیں وہیں لوگوں کو بھی ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینا چاہیے تاکہ ملکر کورونا وائرس کی اس دوسری لہر کو بھی شکست دینے میں کامیاب ہو سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.