توہین رسالت و توہین مذہب کیس کی سماعت 30نومبر تک ملتوی کر

جمعرات 26 نومبر 2020 14:21

توہین رسالت و توہین مذہب کیس کی سماعت 30نومبر تک ملتوی کر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) توہین رسالت و توہین مذہب کیس کی سماعت 30نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ جمعرات کو کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار حافظ احتشام عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر چوہدری محمد شفقات عدالت میں پیش ہوئے،کیس میں گرفتار چاروں ملزمان کو جیل سے عدالت لایا گیا ،گرفتار ملزمان کے وکیل اسد جمال حتمی دلائل کے لئے پیش نہیں ہو سکے،ملزمان کے وکیل اسد جمال کی جانب سے بیان حلفی پر مبنی درخواست عدالت میں جمع کرادی گئی ۔

ملزمان کے وکیل اسد جمال نے درخواست میں موقف اختیار کیاکہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے،عدالت حتمی دلائل دینے کے لئے آخری مہلت دے، بیان حلفی دیتا ہوں کہ آئندہ تاریخ سماعت پر عدالت میں پیش ہوکر حتمی دلائل دوں گا۔ عدالت نے ملزمان کے وکیل کی جانب سے بیان حلفی پر مبنی درخواست پر سماعت 30 نومبر تک ملتوی کردی۔