کمشنر راولپنڈی ڈویژن کا جہلم کا دورہ، جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کروانے کے احکامات جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 26 نومبر 2020 17:47

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کا جہلم کا دورہ، جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) تمام تعمیراتی محکمے معیاری کام کروانے کے ساتھ ساتھ تمام کاموں کی تعمیر کو بروقت مکمل کریں اور جو کوئی بھی ٹھیکیدار غیر معیاری کام کرتا ہے تو اس کی رجسٹریشن کو منسوخ کردیا جائے ان خیالات کا اظہار کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود نے آج ڈپٹی کمشنر جہلم کے کانفرنس روم میں تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر،اے ڈی سی آر ڈاکٹر وقار علی خان اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد عثمان سندھو سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد معروف ایکسیئن بلڈنگ ،ایکسین ہائی وے ،ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر محکموں کے ضلعی افسران موجود تھے کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود نے محکمہ صحت کے تمام ڈاکٹرز اور افسران کی کووڈ19کے حوالے سے کیے گئے تمام اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اسے مریضوں کی خدمت کا مشن سمجھ کر جاری رکھنا ہوگا انہوں نے محکمہ جنگلات کے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل کی شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے میں اور گرین اینڈ کلین پاکستان کے ضمن میں کیے گئے تمام کام کی تعریف کی اور کہاکہ اس کا تمام تر کریڈٹ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کو جاتا ہے جنہوں نے اپنی نگرانی میں اس کو کامیاب بنایا اور حکومت کے تمام ٹارگٹ کو بروقت پورا کرکے اہم کام سرانجام دیاانہوں نے محکمہ بلڈنگ اور محکمہ ہائی وے کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام کام معیاری اور بروقت مکمل کروائیں کیونکہ یہی ان کی ذمہ داری ہے کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمودنے گردوارہ بھائی کرم سنگھ کا دورہ کرکے اس کی بحالی کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کو احکامات جاری کیے جبکہ انہوں نے فوجی مل کے گراؤنڈ کا بھی دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

سات افراد جو سیلاب کے دوران فوت ہوئے تھے جن میں چار افراد کا تعلق پنڈدادنخان سے ہیں جبکہ باقی تینوں تحصیلوں افراد میں آٹھ لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے گئے جبکہ جو لوگ شدید زخمی تھے ان کو ایک لاکھ روپے چیک تقسیم کیے گئے جبکہ کیٹگری دوم کے زخمیوں افراد کو چالیس چالیس ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے گئے جبکہ انہوں نے مجموعی طور پر 58لاکھ بیس ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے احساس باہمت بزرگ پروگرام کے تحت بھی چیک تقسیم کیے گئے جبکہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر اے سی جہلم ذوالفقار احمد چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن انعام الرحیم نے میونسپل کارپوریشن کے باہر سڑک پر کھڑے ہو کر کووڈ19سے بچاؤ کے لیے لوگوں کا شعور بیدار کرتے ہوئے ماسک تقسیم کیے گئے انہوں نے کہاکہ کووڈ 19سے ہم نے محدود رہ کر محفوظ رہنا ہے جبکہ حکومت اپنی سطح پر ممکنہ اقدامات کررہی ہیں