ہیپی کائو پولو فار پیس II پاکستان پولو کپ،باڑیز اور ڈائمنڈ پینٹس /ایف جی پولو نے مین فائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 27 نومبر 2020 20:18

ہیپی کائو پولو فار پیس II پاکستان پولو کپ،باڑیز اور ڈائمنڈ پینٹس /ایف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ہیپی کائو پولو فار پیس II پاکستان پولو کپ 2020ء کے چوتھے دن ٹیم باڑیز اور ڈائمنڈ پینٹس /ایف جی پولو نے مین فائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پہلے سیمی فائنل میں ٹیم باڑیز نے پرائس میٹر ڈاٹ پی کے کی ٹیم کو 9-6.5 سے ہرا دیا۔ پرائس میٹر ڈاٹ پی کو دوسرے چکر میں ہی نقصان اٹھانا پڑا جب راجہ تیمور ندیم گر گئے پھر ان کی جگہ ممتاز عباس نیازی نے میچ مکمل کیا۔

ٹیم باڑیز کی طرف سے حمزہ مواز خان نے چھ، ارنیسٹو ٹروٹز نے تین گول سکور کیے جبکہ ٹیم پرائس میٹر ڈاٹ پی کے کی طرف سے مینول کرانزا نے تین، ممتاز عباس نیازی نے دو جبکہ راجہ تیمور ندیم نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں ڈائمنڈ پینٹس /ایف جی پولو کی ٹیم نے ری مائونٹس کو 7-4 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

ڈائمنڈ پینٹس /ایف جی پولو کی طرف سے ٹام بروڈی نے چھ جبکہ میر حذیفہ احمد نے ایک گول سکور کیا۔

ری مائونٹس کی طرف سے جمی لی ہارڈی نے تین جبکہ عمران شاہد نے ایک گول سکور کیا۔ ادھر سیمی فائنلز سے قبل ڈی پولوکی ٹیم نے کولونی کی ٹیم کو 7-3.5 سے ہرا دیا۔ ڈی پولو کی طرف سے عبدالرحمان منوں نے تین، لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس نے دو جبکہ احمد علی ٹوانہ نے ایک گول سکور کیا۔ کولونی کی طرف سے جیمز فیوسٹر نے تینوں گول سکور کیے۔ فائنل اتوار کو باڑیزاور ڈائمنڈ پینٹس /ایف جی پولو کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :