سری لنکا ، پلاسٹک کچرے کو ری سائیکل کر کے ملک کی شاہراہوں کے لئے خام مال کے طور پر استعمال کیاجائے گا

ہفتہ 28 نومبر 2020 12:38

سری لنکا ، پلاسٹک کچرے کو ری سائیکل کر کے ملک کی شاہراہوں کے لئے خام ..
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2020ء) سری لنکا  حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں پلاسٹک کچرے کو ری سائیکل کر کے ملک کی شاہراہوں کے لئے خام مال کے طور پر استعمال کیاجائے  گا ۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق       وزیر تجارت بینڈولا گنوردینا نے سری لنکا  کے کولمبو ضلع کے مضافاتی علاقہ ہوماگاما  پہلے منصوبے کا افتتاح  کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے مغربی صوبہ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے مابین ایک معاہدہ طے پایا ہے ۔یہ نجی کمپنی   پلاسٹک  کچرے  کو ٹیکنالوجی کے ذریعےخام مال مواد تیار کرے گی اور اس پروڈکٹ کا استعمال مغربی صوبے کے  شاہراہوں  پرہو گا۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں روزانہ 7000 میٹرک ٹن ٹھوس فضلہ پیدا ہوتا ہے ، جس کا 60 فیصد ملک کے مغربی صوبے سے ہے۔ حکومت نے پلاسٹک کی ری سائیکلنگ کو لازمی بنانے اور سنگل استعمال پلاسٹک پر پابندی عائد کرنے کے منصوبوں کا اعلان بھی کیا ہے۔