آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ضابطے کی خلاف ورزی، بھارتی کھلاڑیوں پر جرمانہ

ہفتہ 28 نومبر 2020 21:32

آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ضابطے کی خلاف ورزی، بھارتی کھلاڑیوں پر جرمانہ
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں سلوو اوور ریٹ پر میچ ریفری نے بھارتی ٹیم پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔ آئی سی سی کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم نے مقررہ وقت سے دیر میں بولنگ کی۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ بھارتی کپتان نے اپنی غلطی قبول کی اور مذکورہ پابندی کو قبول کیا جس کے بعد اس معاملے پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں رہتی۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے 66 رنز سے ہرادیا تھا۔

متعلقہ عنوان :