رمیز راجہ کا بانو قدسیہ کے گھر کی ٹیوب لائٹس توڑنے کا اعتراف

ہفتہ 28 نومبر 2020 21:36

رمیز راجہ کا بانو قدسیہ کے گھر کی ٹیوب لائٹس توڑنے کا اعتراف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے افسانہ و ناول نگار بانو قدسیہ کی 92 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں یاد کرتے ہوئے ان کے گھر کی ٹیوب لائٹس توڑنے کا اعتراف کیا ہے۔ اپنے بیان میں رمیز راجہ نے کہا کہ گوگل نے ڈوڈل کے ذریعے بانو قدسیہ کو خراجِ تحسین پیش کر کے ایک انہیں ایک اعزاز بخشا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے آج بھی یاد ہے کہ جب ہم بچپن میں کرکٹ کھیلتے ہوئے اٴْن کے گھر کی ٹیوب لائٹ توڑ دیتے تھے۔سابق کرکٹر نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ٹیوب لائٹ کے ٹوٹنے کے بعد ہم سب خود کو ایک زبردست سی سرزنش کیلئے تیار رہتے تھے لیکن جواب میں ہمیں صرف گرمجوشی کی ایک نظر ملتی تھی۔انہوں نے کہا کہ آگے سے وہ ہمیں ڈانٹنے کے بجائے پم سے پوچھتی تھیں کہ کیا ہم ٹھیک ہیں۔

متعلقہ عنوان :