ترقی پذیراورکم آمدنی والے ممالک کوکورونا ویکسین کی فراہمی میں عالمی بینک اوراس کے شراکت داراپنا کرداراداکریں گے، ڈیوڈملپاس

پیر 30 نومبر 2020 14:02

ترقی پذیراورکم آمدنی والے ممالک کوکورونا ویکسین کی فراہمی میں عالمی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2020ء) عالمی بینک کے صدرڈیوڈملپاس نے کہاہے کہ ترقی پذیراورکم آمدنی والے ممالک کوکورونا ویکسین کی فراہمی میں عالمی بینک اوراس کے شراکت داراپنا کرداراداکریں گے۔ پیر کوبرطانوی اخبارمیں اپنے مضمون میں انہوں نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی وبا نے دنیابھرمیں صحت عامہ کیلئے سنگین خطرات پیداکئے ہیں، وبا کی وجہ سے جاری سال کے اختتام پرمزیدایک کروڑ50 لاکھ افراد انتہائی غربت میں چلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ لوگوں کی زندگیوں اورروزگارکے تحفظ کو یقینی بنانا اورویکسین کی دستیابی کی صورت میں اسے مساوی اورشفاف طریقے سے کم آمدنی والے اورترقی پذیرممالک تک فراہمی عالمی بینک کی ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی بینک نے اکتوبرمیں ترقی پذیرممالک کوویکسین کی فراہمی میں مدددینے کیئے 12 ارب ڈالرکی منظوری دی تھی۔اسی طرح عالمی بینک کے شراکت دارادارہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن نے ویکسین تیارکرنے والی کمپنیوں اورویکسین کی تقسیم کیلئے 4 ارب ڈالرکے فنڈز مختص کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ابتدائی طورپرایک ارب افراد کوویکسین کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :