افغانستان ، سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں چار طالبان ہلاک ، متعدد زخمی

پیر 30 نومبر 2020 20:06

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں چار طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ بدخشاں کے ضلع ناسائی میں طالبان کے ایک گروپ نے ضلعی ہیڈکوارٹر کے ارد گرد سیکیورٹی چوکیوں پر حملے کی کوشش کی تا ہم سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوے چار طالبان کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کر دیا ۔ حملے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے ۔