مینگل قبائل ایک پرامن قوم ہے، امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے،سرداران

پیر 30 نومبر 2020 23:41

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) مینگل قبائل کے زمینوں کے تنازعہ کو ختم کرنے کیلئے قبائلی معتبرین پر مشتمل ایک جرگہ سردار اسحاق خان زگر مینگل اور چئیرمین غلام دستگیر کی سربراہی میں منعقدہوا جس میں مینگل قبائل کیسردار محمد یونس مینگل ۔چیئرمین محمد افضل خان مینگل سابق ناظم میرشوکت بلوچ حاجی عبدالستار مینگل مولوی گل حسن چیئر مین غلام دستگیر مینگل رسول خان مینگل ۔

حاجی نعمت اللہ مینگل۔میر عطا اللہ مینگل۔و دیگر بھی بھی خطاب کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مینگل قبائل کے معتبرین نے کہا خاران میں آباد مینگل قبائل کے دیگر اقوام سے برادرانہ تعلقات ہیں، جس طرح ایک ہی گھر میں بھائیوں کے درمیان اختلاف پیدا ہوسکتا ہے، اسی طرح ہمارے درمیان بھی اختلاف ممکن ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان عظیم روایات کے امین ہیں ہمارے اباو اجداد نیاکثر قبائلی جھگڑے اور دیگر تمام مسائل کو جرگہ اور میڑھ کے زریعے حل کئے ہیں جنگ کسی بھی مسلے کا مستقل حل نہیں اللہ تعالی نے بھی مسلمانوں کو پر امن رہنے کی تلقین کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مینگل قبائل ایک پرامن قوم ہے ان کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ہمارے جائیداد پر قبضہ کرنے کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگایہ ہمیں ہرگز قبول نہیں کہ کسی بھی ذاتی یا زمینی تنازعے کو اپنے بغض و انا سمجھ کر منافرت پھیلائی جائے اور خاران کے امن کو تباہ کیا جائے۔ ہم کسی صورت امن و امان کو سبوتاژ نہیں کرنا چاہتے