تاجک وزیر اعظم کا شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان جدیدٹرانسپورٹ سسٹم کی تعمیر پر زور

منگل 1 دسمبر 2020 14:28

تاجک وزیر اعظم کا شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک   کے درمیان   جدیدٹرانسپورٹ ..
دوشنبہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2020ء) تاجکستان کے وزیر اعظم قاہر  رسول زادہ  نے شنگھائی تعاون تنظیم کےممبر ممالک کے درمیان  جدید اور وسیع تر ٹرانسپورٹ سسٹم کی تعمیر  پر زور دیا ہے ۔ تنظیم کی سربراہی کونسل کے 19 ویں اجلاس سے اپنے ویڈیو لنک خطاب میں انہوں نے کہا کہ  ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی شنگھائی تعاون تنظیم کی ترجیح ہے ، اس لئے ہم اس امر کے خواہاں ہیں کہ  رکن ممالک کے درمیان  غذائی اشیا اور ادویات کی  نقل و حمل کو قانونی بنیاد فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ تاجکستان ڈیجیٹل معیشت  اور ای کامرس  کے حوالے سے گول میز کانفرنس کے انعقاد  اور آئندہ سال  شنگھائی تعاون تنظیم  کےاقتصادی فورم کی میزبانی کا خواہشمند ہے ۔   انہوں نے کہا کہ  کوویڈ ۔19 کی وبا ئی  بیماری کے باعث  رکن ممالک  کے مابین کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں  ۔ انہوں نے اس موقع پرپن بجلی جیسی قابل تجدید توانائی کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے رکن ممالک کے وزارتی اجلاس کی تجویز بھی  پیش کی ۔ واضح رہے کہ  تاجکستان 2021 میں شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال رہاہے۔

متعلقہ عنوان :