Live Updates

"یہ ہارڈ ٹاک تھا کیپیٹل ٹاک نہیں"

اسحاق ڈار کے بی بی سی پروگرام میں سخت سوالات پر پیسنے چھوٹ گئے، لندن موجودگی، جائیدادوں، علاج کے حوالے سے تند وتیز سوالات کا جواب نہ دے سکے

muhammad ali محمد علی منگل 1 دسمبر 2020 21:12

"یہ ہارڈ ٹاک تھا کیپیٹل ٹاک نہیں"
لندن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم دسمبر2020ء) اسحاق ڈار کے بی بی سی پروگرام میں سخت سوالات پر پیسنے چھوٹ گئے، لندن موجودگی، جائیدادوں، علاج کے حوالے سے تند وتیز سوالات کا جواب نہ دے سکے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹاک کو انٹرویو دیا گیا جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر طنز و تنقید کی زد میں ہیں۔

اسحاق ڈار کو دوران انٹرویو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، سابق وزیر خزانہ صحافی کے تند و تیز سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہے۔ اینکر کے سوالات پر اسحاق ڈار کوئی بہتر جوابات دینے میں ناکام رہے اور بری طرح سٹپٹا گئے۔ اس حوالے سے برطانوی صحافی نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انٹرویو نے پاکستان میں خاصی ہلچل مچائی ہے۔

(جاری ہے)



جبکہ سوشل میڈیا صارفین اور کچھ صحافیوں کی جانب سے اسحاق ڈار کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ شاید سابق وزیر خزانہ بھول گئے تھے کہ یہ ہارڈ ٹاک ہے کیپٹل ٹاک نہیں۔




صحافیوں کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو انٹرویو میں شدید مشکلات پیش آئیں۔ سینئر صحافی و تجزیہ کاروںطاہر ملک اور سعید قاضی کے مطابق اسحاق ڈار کے بی بی سی پروگرام میں سخت سوالات پر پیسنے چھوٹ گئے، لندن موجودگی، جائیدادوں، علاج کے حوالے سے تند وتیز سوالات کا جواب نہ دے سکے۔ جبکہ خاتون صحافی شفاء یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اگر یہی برطانوی صحافی اگر مریم نواز کا انٹرویو کریں تو یہ بہت دلچسپ ہوگا۔

              
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات