پیمرا کی جانب سے پابندی،پاکستانی ٹی وی چینلز نے اسحاق ڈار کا انٹرویو چلا دیا

پیمرا نے مفرور ملزمان کے ہر قسم کے بیان کو نشر کرنے سے منع کیا ہے پھر بھی اسحاق ڈار کا بی بی سی کو دیا گیا انٹرویو چلایا گیا

Shehryar Abbasi شہریار عباسی منگل 1 دسمبر 2020 21:42

پیمرا کی جانب سے  پابندی،پاکستانی ٹی وی چینلز نے اسحاق ڈار کا انٹرویو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔01 دسمبر 2020ء) پیمرا کی جانب سے مفرور ملزمان کے بیانات و انٹرویوز نشر کرنے پر پابندی کے باوجود پاکستانی ٹی وی چینلز نے اسحاق ڈار کا انٹرویو چلا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بی بی سی کے پروگرام ’’ہارڈ ٹاک‘‘ میں شرکت کی جہاں میزبان اسٹیفن سیکر نے ان سے تیز و تند سوالات کیے ۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار کو دوران انٹرویو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، سابق وزیر خزانہ صحافی کے تند و تیز سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہے۔

اسحاق ڈار کے اس انٹرویو کو پاکستان کے کئی نمایاں ٹی وی چینلز اور پروگرامز میں دکھایا گیا اور اس پر خاصی بحث جاری ہے ۔ لیکن یہاں سوال یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ جب پیمرا نے مفرور ملزمان کے ہر قسم کے بیان کو نشر کرنے سے منع کیا ہے تو پھر اسحاق ڈار کا انٹرویو کیسے چلایا جا رہا ہے ؟ ۔

متعلقہ عنوان :